پی ٹی ایم کا شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار شدید زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 26 مئ 2019
حملہ آور گذشتہ روز گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو چھڑوانا چاہتے تھے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

حملہ آور گذشتہ روز گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو چھڑوانا چاہتے تھے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پشتون تحفظ موومنٹ کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پشتون تحفظ موومنٹ کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 حملہ آور ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، واقعے کے بعد رہنما پشتون تحفظ موومنٹ اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے بویا میں خار قمرچیک پوسٹ پر حملہ کیا، چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا مگر حملہ آوروں نے سیدھی فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور گذشتہ روز گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کو چھڑوانا چاہتے تھے تاہم محسن داوڑ ہجوم کو مشتعل کرنے کے بعد فرار ہوگیا، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوجی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔