مالی بحران کا شکار بلدیہ عظمیٰ کے افسران کی شاہ خرچیاں

ایک آفیسر کے لیے 33 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی گاڑی خرید لی گئی


Staff Reporter August 30, 2013
ایک آفیسر کے لیے 33 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی گاڑی خرید لی گئی۔

شدید مالی بحران کا شکار بلدیہ عظمیٰ کی فضول خرچیوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے اور ایک ایسے وقت میں جب بلدیہ عظمیٰ کے پاس ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہیں ہیں اتنی بدترین مالی صورتحال میں ادارے کی شاہ خرچیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ نے 33 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک نئی لگژری گاڑی خریدی ہے۔

یہ گاڑی بلدیہ عظمیٰ کے ایک اعلیٰ آفیسر کے لیے خریدی گئی ہے جبکہ اس آفیسر کے پاس پہلے ہی کئی لگژریاں گاڑیاں موجود ہیں تاہم اس کی خواہش تھی کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کے وسائل سے ایک اور نئی لگژری گاڑی لے، بلدیہ عظمیٰ کے افسران نے صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور افسران کے اللے تللوں پر پابندی لگائیں۔