کینیڈا کے وزیراعظم کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد اسلام فوبیا کیخلاف جنگ کا عزم

جسٹن ٹروڈو کا مذہب، زبان، رنگ اور نسل کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم


ویب ڈیسک June 05, 2019
جسٹن ٹروڈو نے مسلمان شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ فوٹو : فائل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عید الفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا سے نفرت اور اسلام فوبیا کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مذہبی رواداری اور عالمی بھائی چارے کی مثال قائم کردی، عالم اسلام کے لیے اپنے محبت بھرے پیغام کا آغاز السلام علیکم کہہ کر کیا اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے پیغام میں دنیا میں زبان، رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں اور اسلام فوبیا کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور عید کو رمضان میں مذہبی، روحانی اور معرفت کے حصول کے لیے روزہ رکھنے کا تحفہ قرار دیا۔