باجوڑ: مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے

واقعے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی


شاہد حمید October 30, 2026

باجوڑ میں تحصیل ناوگئی کے علاقے غلجو کمانگرہ میں مکان کی چھت گر گئی جس میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے.

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے ملبے تلے دبے تمام 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا.

ملبے سے نکالے گئے زخمیوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور 2 بچے شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال ناوگئی منتقل کر دیا گیا ہے.

واقعے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.