رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ سنگلز ٹائٹل عقیل خان کے نام

عقیل خان نے اپنے مدمقابل کو اور 6-4 کے مارجن سے زیر کرکے فتح اپنے نام کی۔


Sports Reporter September 01, 2013
فیصلہ کن معرکے میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے یاسر خان کو زیر کرکے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان نے جیت لی، پاکستان نمبر ون کھلاڑی نے فائنل میں یاسر خان کو شکست دی، لیڈیز ٹائٹل سارہ منصور کے نام رہا،محمد مدثر بوائز انڈر18 کے فاتح بنے۔

تفصیلات کے مطابق سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں منعقدہ مینز فیصلہ کن معرکے میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے یاسر خان کو زیر کرکے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، عقیل نے پہلا سیٹ 6-4 اور دوسرا بھی اسی مارجن سے جیتا۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں سارہ منصور نے ردا خالد کو یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا۔ بوائز انڈر18 کا ٹائٹل محمد مدثر کے نام رہا، جنھوں نے ٹائٹل مقابلے میں ارحم عتیق کو با آسانی مات دی،ان کی فتح کا اسکور6-4 اور 6-0 رہا۔



اس سے قبل جمعے کو عقیل خان اور یاسر خان پر مشتمل جوڑی نے مینز ڈبلز ٹائٹل پر قبضہ جمایا تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق صدر سید دلاور عباس اورسینئر نائب صدر سلطان منصور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید دلاور عباس نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا تھا جس میں کافی حد تک کامیاب رہے،انھوں نے کہا ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی، مستقبل میں ایسے ایونٹس کا انعقاد بھی کرتے رہنا چاہیے۔