وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے شاہد خاقان

جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک June 11, 2019
جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے، شاہد خاقان عباسی فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن ) مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھے کرپٹ لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حمزہ شہباز پر جو الزامات لگانے ہیں وہ سب کے سامنے لگائے جائیں، جو سوالات کرنےہیں عوام کے سامنے کریں، مگر الزام لگانے اور ثبوت دینے سے پہلے سزا نہیں دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو سوال حمزہ شہباز سے پوچھیں جائیں وہ ذرا عمران خان سے بھی پوچھ لیں، ان کی کابینہ سے پوچھ لیں کیونکہ کرپٹ تو سب وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں، انہیں بھی گرفتار کیا جائے، جس چور نے تحفظ حاصل کرنا ہے وہ پی ٹی آئی جوائن کرلے۔

(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور کوئی دہرا معیار نہ رکھا جائے، احتساب کے نام پر انتقام نہ ہو، ہم احتساب سےنہیں گھبراتے، فیصل واوڈا، جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کا بھی احتساب کیا جائے۔