فواد چوہدری کے اعتراض پر چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 12 جون 2019
چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: فواد چوہدری کے اعتراض کے بعد چئیرمین پی ٹی وی کی سمری پر وزیراعظم نے دستخط نہیں کیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی کے لئے نامزد ارشد خان کے نام پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اعتراض اٹھا دیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی روک دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری کو سرکلر سمری بھیجی گئی جسے فواد چوہدری کی جانب سے اختلافی نوٹ کے ساتھ واپس بھیجوا دیا گیا، اعتراض کے بعد چیئرمین پی ٹی وی کی سمری واپس لے لی گئی اور سمری پر وزیراعظم عمران خان نے بھی  دستخط نہیں کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی وی کی سمری اب دوبارہ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔