- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی، ایک شخص ہلاک
کراچی: شہر قائد میں ہیٹ ویو کے باعث شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ گرمی نے ایک شخص کی جان لے لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ مدینہ کالونی 7 نمبر میں 30 سالہ نامعلوم شخص گرمی کے باعث پیدل چلتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شخص ہیٹ اسٹروک کا متاثر لگ رہا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کو سول اسپتال منتقل کرکے اس کے ورثا کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج سے 3 دن کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، ہیٹ ویو کے اثرات صبح سے ہی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب شدید گرمی محسوس کی جارہی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر لو کے تھپیڑے چلیں گے جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے تاہم گرمی کی شدت 50 ڈگری کے برابر محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ہے، سمندری طوفان وائیو آج رات گئے بھارتی گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان کے باعث آج شام کو شہر میں آندھی جب کہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔
شدید گرمی کے پیش نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے وقت غیر ضروری طو پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادیں اوراگر باہر نکلنا پڑے تو سر ڈھانپ کر یاسر پر گیلا کپڑا رکھ کر باہر نکلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔