ہالہ بائی پاس پر مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم 8 افراد جاں بحق

مسافر وین مورو سے حیدرآ باد آرہی تھی جسے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک June 13, 2019
لاشوں اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے، پولیس حکام (فوٹو: فائل)

قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالہ کے نزدیک قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں وین میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین مورو سے حیدر آباد آرہی تھی اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چند افراد کی شناخت محمد جمیل، سید عبدالحفیظ شاہ، مسمات حمیدہ اور مسمات شیز سردار کے نام سے ہوئی جب کہ باقی افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔ حادثے میں عالم زرداری، دلیپ کمار، مسمات چاندی، مسمات عالیہ، مسمات وزیراں، راحیل، دانش اور زبیر نامی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقبول خبریں