پاک آرمی نے مسلسل دوسری بار انٹرنیشنل ڈرل مقابلہ جیت لیا

یہ مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈرسٹ برطانیہ میں منعقد ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 13, 2019
پاک فوج نے لگاتا ر دوسری بار یہ مقابلے جیتے ہیں، فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج نے برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی ڈرل مقابلے لگاتار دوسری بار جیت لیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انٹرنیشنل ڈرل مقابلے 13 جون کو مقابلے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈرسٹ برطانیہ میں منعقد ہوئےجس میں پاک فوج کی نمائندگی 'پاکستان ملٹری اکیڈمی ' کی ٹیم نے کی۔



گزشتہ سال کی فاتح پاک آرمی نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دوسری بار بین الاقوامی ڈرل مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔



مقبول خبریں