بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی اہلکار شہید

شہید ملک وقاص عیسٰی خیل میانوالی کا رہائشی تھا اور 12 سال قبل ایف سی میں تعینات ہوا تھا


ویب ڈیسک June 18, 2019
شہید ملک وقاص عیسٰی خیل میانوالی کا رہائشی تھا اور 12 سال قبل ایف سی میں تعینات ہوا تھا، فوٹو: فائل

KUALA LAMPUR, MALAYSIA: سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تعینات ایف سی اہلکار بارودی سرنگ پھٹنے سےشہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمور کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود ایف سی اہلکار ملک وقاص شہید ہوگئے۔

شہید ملک وقاص عیسٰی خیل میانوالی کا رہائشی تھا اور 12 سال قبل ایف سی میں تعینات ہوا تھا۔ شہید ملک وقاص کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا جہاں ان کی تدفین کردی گئی ہے۔