- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو ہرا دیا
ناٹنگھم: ورلڈکپ کے 26 ویں میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے دی۔
ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 382 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 333 رنز تک محدود رہی، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی یہ سنچری بھی ٹیم کے کسی کام نہ آئے۔
اوپنر تمیم اقبال نے 62،سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ لیتن داس 20،محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جب کہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور 121 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنز جوڑے اور مجموعے کو 313 تک پہنچایا، وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جب کہ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔