شعیب اختر اور سہواگ ثانیہ مرزا کے دفاع میں سامنے آگئے

رات کا کھانا کھانے کے لیے اکٹھے گئے، ایسا کرکے کیا غلط کیا، شعیب اختر


Sports Reporter June 21, 2019
رات کا کھانا کھانے کے لیے اکٹھے گئے، ایسا کرکے کیا غلط کیا، شعیب اختر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے دفاع کے لیے سامنے آ گئے۔

شعیب اختر اور سہواگ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک ، ثانیہ مرزا کے شوہر اور انھوں نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جا کر کوئی غلطی نہیں کی۔

شعیب اختر کہتے ہیں کہ وہ رات کا کھانا کھانے کے لیے اکٹھے گئے، ایسا کرکے کیا غلط کیا جب کہ سہواگ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کسی شادی شدہ جوڑے پر اس طرح تنقید کرنا چاہیے۔