امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی شیخ رشید

اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک June 25, 2019
یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ قانون سے یہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی اور کسی کواین آراو نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناصرف این آراو مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویے سے مانگ رہے ہیں لیکن کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔ امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی جب کہ نہ اردگان اورنہ ہی سعودی عرب والے نے کوئی بات کی، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔


شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے، کریمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی بلارہی ہے، یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ جان نہیں چھڑا سکیں گے، کمیشن ان پر 5 ہزار ارب کا فراڈ ثابت کرے گا۔ بجٹ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ منظور ہوگا ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔