بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق نہیں ہوگا


ویب ڈیسک June 26, 2019
کے الیکٹرک کے صارفین پر بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق نہیں ہوگا

ISLAMABAD: بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں 1 ارب 20 کروڑ اضافی ادا کرنا ہوں گے تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 4 پیسے تھی۔