اسٹینڈز کی صفائی، بھارتی میڈیا میں بھی پاکستانی شائقین کے رویے کی تعریف

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 جون 2019
پاکستانی شائقین میچ کے بعد بھی گراؤنڈ پر رکے رہے اور ایجبسٹن کے اسٹینڈز کی صفائی کی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی شائقین میچ کے بعد بھی گراؤنڈ پر رکے رہے اور ایجبسٹن کے اسٹینڈز کی صفائی کی۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: بھارتی میڈیا میں بھی پاکستانی شائقین کے اچھے رویے کی تعریف ہونے لگی۔

نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد اسٹینڈز صاف کرکے شائقین نے نئی مثال قائم کی تھی،اس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،اس مقابلے میں جہاں ایک طرف گرین شرٹس نے کیویز کا غرور توڑا وہیں بہت سے پاکستانی شائقین میچ کے بعد بھی گراؤنڈ پر رکے رہے اور ایجبسٹن کے اسٹینڈز کی صفائی کی۔

عام طور پر ٹیم کی کامیابی کے بعد تماشائی اسٹیڈیم سے باہر نکل کر گلیوں میں خوشیاں منانا شروع کردیتے ہیں، کرکٹ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ پاکستانی شائقین نے اسٹینڈز سے کچرا صاف کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔