ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے اہم سنگِ میل بن گیا، قومی ٹیم نے اپنا 200واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ مئی 2009 میں کھیلا تھا جبکہ 5 ستمبر 2026 کو بھارت کے خلاف 200واں میچ مکمل کیا۔
پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ2026 کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ تاہم 200ویں میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔