ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔
قومی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس اچھی بولنگ لائن اپ ہے۔
روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، آج پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 200واں میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم جیت کے لیے پُرامید ہے۔