انگلینڈ سے میچ میں بھارتی ٹیم کو پاکستانی شائقین کی حمایت بھی حاصل

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 جون 2019
میں چاہتا ہوں بھارت انگلینڈ کو ہرادے، چوہدری عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ۔ فوٹو: فائل

میں چاہتا ہوں بھارت انگلینڈ کو ہرادے، چوہدری عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ۔ فوٹو: فائل

برمنگھم: آج بھارت اور انگلینڈ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بلو شرٹس کی حمایت کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

میزبان کی شکست سے گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات زندہ رہیں گے تاہم آج بھارت اور انگلینڈ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بلو شرٹس کی حمایت کرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔

چوہدری عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے کہاکہ میں چاہتا ہوں بھارت انگلینڈ کو ہرادے، اس سے ہمیں سیمی فائنل کھیلنے میں مدد ملے گی، دیگر شائقین نے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔