اے پی سی میں نہ بلانا مہاجرقوم کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہےکاشف مغل

موجودہ حکومت کا رویہ کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ جماعت سے ماضی کے حکمرانوں جیسا ہی ہے، کاشف مغل


Staff Reporter September 09, 2013
مہاجر قومی موومنٹ کو اے پی سی میں نہ بلانا موجودہ حکومت کا اردو بولنے والوں کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

مہاجر قومی موومنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقوم کی نمائندگی کرتی ہے۔

وفاقی حکومت کا مہاجرقومی موومنٹ کو آل پارٹیز کانفرنس میں نہ بلانا مہاجر قوم کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے، موجودہ حکومت کا رویہ کراچی کی سب سے زیادہ متاثرہ جماعت سے ماضی کے حکمرانوں جیسا ہی ہے، چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر لانڈھی بابرمارکیٹ سے آئے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ کو ایک جماعت کے مطالبے پراے پی سی میں نہ بلانا موجودہ حکومت کا اردو بولنے والوں کو دیوار سے لگانے کی کوششوں کا تسلسل ہے،2000 ساتھیوں کی شہادت اور 1300 سے زائد خاندانوں کی دربدری کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو بھر پور احتجاج کرینگے۔