ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے کلو کمی نوٹیفکیشن جاری

گھریلو سلنڈر میں 68 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر میں 268 روپے کی کمی کی گئی ہے، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک July 01, 2019
اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فوٹو:فائل

ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے اور اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے اور قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر میں 68 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب گھریلو سلینڈر کی قیمت 1330 روپے 92 پیسے ہوگی، جب کہ کمرشل سلنڈر 268 روپے سستا ہو گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔