سلمان خان کی نوجوان نظرآنے کیلئے کڑی محنت

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2019
سلمان خان ’’دبنگ3‘‘کے لیے7 کلو وزن کم کریں گے فوٹوفائل

سلمان خان ’’دبنگ3‘‘کے لیے7 کلو وزن کم کریں گے فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’ دبنگ 3 ‘‘ میں نوجوان نظرآنے کے لیے کڑی محنت شروع کردی ہے۔

فلم’’بھارت‘‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ہیں اور فلم میں نوجوان نظر آنے کے لیے کڑی محنت کررہے ہیں۔ اس بار فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی کہانی پچھلی دونوں فلموں  سے مختلف ہے جس میں کہانی کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایک حصے میں تو سلمان خان اپنے مشہورچلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کے دوسرے حصے میں چلبل پانڈے کا ماضی دکھایا جائے گا جب چلبل پانڈے پولیس والا نہیں تھا اوررابن ہڈ بن کر لوگوں کی مدد کیا کرتا تھا۔ سلمان خان کو اس کردار کے لیے نوجوان نظر آنا ہے  جس کے لیے انہوں نے جم میں کڑی محنت شروع کردی ہے جب کہ نوجوان نظر آنے کے لیے 7 کلو وزن بھی کم کریں گے۔

واضح رہے کہ ’’دبنگ 3‘‘ میں بھی اداکارہ سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ رومانوی کردارکرتی نظر آئیں گی تاہم اس بار فلم میں ایک نئی اداکارہ اشوامی مانجریکر کو متعارف کیا جائے گا۔ فلم ’’دبنگ 3‘‘ 20 دسمبر2020 کو سینما کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔