توشہ خانہ کیس؛ نیب کی ٹیم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کرے گی

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2019
نواز شریف سے جیل میں تفتیش کے لئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

نواز شریف سے جیل میں تفتیش کے لئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، نیب ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: نیب کی ٹیم توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج جیل میں تفتیش کرے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کا آج کوٹ لکھپت جیل کے دورے کا امکان ہے جہاں نیب اسلام آباد کی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں توشہ خانہ کیس کے حوالے سے تفتیش کرے گی، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کے لئے سوال نامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے ساتھ نواز شریف بھی توشہ خانہ کیس میں شریک ملزم نامزد

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحفوں کے ذاتی استعمال کے بارے نیب تحقیقات کررہا ہے جب کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اس کیس میں نامزد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔