لاہورایئرپورٹ میں فائرنگ عمرے سے واپس آنے والے 2 افراد جاں بحق

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والے ملزم شان اور اس کے ساتھی ارشد کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک July 03, 2019
دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا فوٹو:فائل

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ ادا کرکے واپس آنے والے دو افراد کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ انٹرنیشنل لاؤنج میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت زین اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد پر پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے فائرنگ کرنے والے ملزم شان اور اس کے ساتھی ارشد کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے آنے والے افراد کا داخلہ بھی روک دیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے۔ سخت چیکنگ کی وجہ سے ائیرپورٹ کے داخلی راستے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کی اے ایس ایف سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مقبول خبریں