تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

کشتی کالا ڈھاکہ سے آرہی تھی اور برگ کے مقام پر جھیل میں بھنور میں پھنس کر الٹ گئی


ویب ڈیسک July 03, 2019
کشتی کالا ڈھاکہ سے آرہی تھی اور برگ کے مقام پر جھیل میں بھنور میں پھنس کر الٹ گئی فوٹو:فائل

ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کشتی میں 38 مسافر سوار تھے جبکہ مویشی اور دیگر سامان بھی موجود تھا۔ پندرہ افراد نے تیر کر اپنی جان بچا لی جبکہ باقی مسافر ڈوب گئے جن میں بچے بوڑھے اور خواتین شامل تھیں۔ اب تک 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔

کشتی کالا ڈھاکہ ضلع توغر سے آرہی تھی اور تھانہ نارہ امازئی کی حدود میں برگ کے مقام پر جھیل میں بنے بھنور میں پھنس کر الٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر پہنچے اور مقامی افراد کی مدد سے امدادی کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ہری پور میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مقبول خبریں