عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ کر 78400 روپے ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک July 03, 2019
دس گرام سونے کی قیمت343روپے بڑھ کر67044روپے ہوگئی۔. (فوٹو: فائل)

SAN FRANCISCO: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 45 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 61 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا، تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود سونے کی قیمتوں میں بالترتیب فی تولہ 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23 ڈالر بڑھ کر1416 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے،عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 78 ہزار 200 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 67 ہزار 44 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

 

 

مقبول خبریں