دیرپا امن اور استحکام کے لیے سفر جاری رکھیں گے آرمی چیف

پاکستان امن اور ترقی کے مثبت عمل پر گامزن ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ


ویب ڈیسک July 03, 2019
پاکستان امن کی راہ پرگامزن ہے اوراپنا سفرجاری رکھے گا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ : فوٹو:آئی ایس پی آر

SINGAPORE: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں بھارت، افغانستان، ایران اورداخلی سکیورٹی صورتحال پرغورکیا گیا، جب کہ جیو اسٹرٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ آرمی چیف نے کور کمانڈر ز کو حکومت کی طرف سے قومی معیشت کی مضبوبی کے لئے مشکل اور ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی راہ پرگامزن ہے اوردیرپا امن اور استحکام کے لیے اپنا سفر رکھے گا۔

 

مقبول خبریں