انٹر کے داخلوں کیلیے صرف کمپیوٹر سائنس کی میرٹ لسٹ جاری

داخلہ کمیٹی بیک وقت 2 فیکلٹیز کی داخلہ فہرست جاری کرنے میں ناکام، پری انجینئرنگ کی لسٹ جاری نہ ہونے سے طلبا پریشان


Staff Reporter September 10, 2013
میرٹ لسٹ کے مطابق کمپیوٹر سائنس گروپ میں مجموعی طورپر 1554 امیدواروں کوانٹرسال اول میں داخلے دیے گئے ہیں. فوٹو فائل

HYDERABAD: سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کیلیے مرکزی داخلہ کمیٹی نے کمپیوٹر سائنس میل اور فیمیل کی میرٹ لسٹ جاری کردی جبکہ پری انجینئرنگ کی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی جاسکی۔

گزشتہ برس مرکزی داخلہ کمیٹی نے کمپیوٹر سائنس میل و فیمیل اور پری انجینئرنگ میل کی داخلہ فہرست ایک ساتھ جاری کی تھی لیکن اس بار داخلہ کمیٹی دو فیکلٹی کی میرٹ لسٹ جاری کرنے میں ناکام رہی ہے، پری انجینئرنگ کے طلبا کو داخلوں کے لیے مزید کچھ دن انتظار اور پریشانی کا سامنا ہوگا، مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی۔



میرٹ لسٹ کے مطابق کمپیوٹر سائنس گروپ میں مجموعی طورپر 1554 امیدواروں کوانٹرسال اول میں داخلے دیے گئے ہیں جن میں سے 820 طلبہ اور 734 طالبات شامل ہیں کمپیوٹرسائنس میل میں سب سے زیادہ 682 نمبروں پر داخلے آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج میں بند ہوئے ۔

جبکہ سب سے کم 560 نمبروں پر داخلے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج لیاری، پاکستان شپ اونرگورنمنٹ کالج اورگورنمنٹ جامعہ ملیہ کالج (صبح) میں بند ہوئے اسی طرح کمپیوٹر سائنس فیمیل میں سب سے زیادہ 692 نمبروں پر داخلے گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس کالج برائے خواتین میں بند ہوئے جبکہ سب سے کم 570نمبروں پر داخلے عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین ،گورنمنٹ کالج برائے خواتین شاہراہ لیاقت اورگورنمنٹ کالج برائے خواتین سعود آباد میں بند ہوئے ،31 کالجوں میں داخلے دیے گئے جن میں سے 15میل اور 16فیمیل کالج شامل ہیں۔