دھونی کے انٹرنیشنل کیریئر کا بھی ورلڈ کپ کے ساتھ ہی اختتام متوقع

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 4 جولائی 2019
دھونی کا میگا ایونٹ کے بعد بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر جاری رکھنا بہت دشوار ہے، سینئر آفیشل۔ فوٹو : فائل

دھونی کا میگا ایونٹ کے بعد بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر جاری رکھنا بہت دشوار ہے، سینئر آفیشل۔ فوٹو : فائل

برمنگھم: بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کے کیریئر کا بھی رواں ورلڈ کپ کے ساتھ ہی اختتام متوقع ہے۔

ورلڈ کپ ایونٹ میں ٹیم کا آخری میچ دھونی کے کیریئر کا بھی آخری انٹرنیشنل مقابلہ ثابت ہوسکتا ہے۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر آفیشل کا کہنا ہے کہ دھونی کا میگا ایونٹ کے بعد بھارتی ٹیم کے ساتھ سفر جاری رکھنا بہت دشوار ہے، سلیکشن کمیٹی آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے نوجوان کھلاڑیوں کو اہمیت دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔