پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

آندھی کے باعث درخت گرگئے اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔


ویب ڈیسک July 06, 2019
آندھی کے باعث درخت گرگئے اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔ فوٹو:فائل

پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور، فیصل آباد، پتوکی، سرائے مغل، کھڈیاں خاص، مانانوالہ، چیچہ وطنی میں گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

کئی علاقوں میں نکاسی آب کے موثر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ آندھی کے باعث درخت گرگئے اور بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔

مقبول خبریں