وزیراعظم نے پیوٹن کی جانب سے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم عمران خان کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ذرائع


ویب ڈیسک July 06, 2019
وزیراعظم عمران خان کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ذرائع

روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روس کے دورے کی دعوت دیدی، وزیراعظم نے دورہ روس کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ستمبر میں روس جانے کا امکان ہے جہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو روسی شہر ولادی ووستوک میں ہوگا۔

مقبول خبریں