- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
جنوبی افریقا نے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا
مانچسٹر: جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
ایونٹ میں پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم نےمضبوط حریف آسٹریلیا کو ہرا کر مشن ورلڈکپ کا اختتام یادگار بنادیا، مجموعی طور پر ایونٹ میں 3 کامیابیوں کے ساتھ جنوبی افریقی ٹیم وطن لوٹے گی جب کہ 7 فتوحات حاصل کرنے والی آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں پنجہ آزامائی کرے گی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو ڈی کوک اور مارکرم پر مشتمل جوڑی نے ٹیم کو 79 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، دونوں بیٹسمینوں نے جم کر بیٹنگ کی اور تیز رفتاری سے رنز بنائے تاہم مارکرم 34 رنز بنا کر اسٹمپ ہوگئے جب کہ دوسری وکٹ 114 رنز پر ڈی کوک کی گری جو 52 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
تیسری وکٹ پر کپتان ڈوپلیسی اور وینڈر ڈوسن نے 151 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے مجموعے کو 265 تک پہنچایا، اس دوران کپتان نے سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جب کہ وینڈر ڈوسن سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے اور آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری بناتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 325 رنز بنائے، جے پی ڈومنی نے 14 اور پری ٹوریس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور لیتھن لائن نے 2،2 ، بہرینڈروف اور کمنز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 33 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم تیسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹونیس نے 62 رنز جوڑے اور مجموعے کو 96 رنز تک پہنچایا، اسٹونیس 22 رنز بنا کر وارنر کا ساتھ چھوڑ گئے جب کہ 24 رنز کے اضافے سے میکسویل بھی چلتے بنے۔
پانچویں وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور کیرے نے 108 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اس دوران وارنر سے سنچری اسکور کی مگر وہ بازی نہ پلٹ سکے، وارنر نے 117 گیندوں پر 122 رنز بنائے جب کہ آسٹریلیا کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی جب کیرے 85 رنز پر چلتے بنے۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں 310 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان فنچ ن 3، اسمتھ نے 13 رنز بنائے، عثمان خواجہ نے 18، مچل اسٹارک نے 16 اور نیتھن لائن 3 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے رباڈا نے 3، پھلکوایو اور پریٹوریس نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور مورس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔