وزیر تعلیم سندھ میں بھی 4 درجاتی فارمولے پر عمل کروائیں سپلا

4 درجاتی فارمولے کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی طرح سندھ میں بھی نافذ کرنے پر نظر ثا نی کریں، سپلا


Staff Reporter September 11, 2013
4 درجاتی فارمولے کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی طرح سندھ میں بھی نافذ کرنے پر نظر ثا نی کریں، سپلا

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (سپلا) نے وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے4 درجاتی فارمولے کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی طرح سندھ میں بھی نافذ کرنے پر نظر ثا نی کریں۔

سپلا کے مرکزی رہنمائوں پروفیسر آصف زیدی اور دیگر نے کہا کہ سپلا نے گزشتہ برسوں میں کئی بار بجٹ بک میں غلطیوں کی نشان دہی کی لیکن کئی سال گزرنے کے باوجودان غلطیوں کو درست نہیں کروایا گیا، بہت سے کالجوں میں گریڈ20 کے پروفیسر کی اسامی تو بجٹ بک میں موجود ہے لیکن اسی بجٹ بک میں وہاں پر پرنسپل کی اسامی 19گریڈ کی ہے یا 18گریڈ کی ہے، کالجوں کے اساتذہ کی ترقیوں کے لیے حکومت سندھ نے4 درجاتی فارمولا منظور کیا ہوا ہے لیکن5 برسوں سے اس فارمولے پر عمل درآمد نہیں ہو رہا اور من مانے طریقے سے اساتذہ کو ترقیاں دی جارہی ہیں۔