نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستانی فنکار بھی خوش

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2019
پاکستانی فنکاروں نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے فوٹوفائل

پاکستانی فنکاروں نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے فوٹوفائل

کراچی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ اس موقع پر پاکستان اورمقبوضہ کشمیر میں تو جشن منایا گیا تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی نیوزی لینڈ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

اداکار فہد مصطفیٰ نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ کپ ان کے لیے آفیشلی ختم ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کرائی اور انہیں اپنا ہم وطن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوپاکستانی کٹ پہنے ہوئے دکھایاگیا ہے۔

https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1148953642332037120

https://twitter.com/fahadmustafa26/status/1148959564286631936

اداکار فیصل قریشی نےبھارت کی ہار پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ دہراتے ہوئے لکھا ’’دا ٹی واز فنٹاسٹک‘‘، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مذاقیہ تصویر شیئر کرائی جس میں کوہلی گراؤنڈ میں لیٹے ہوئے ہیں اورانوشکا شرما افسوسناک انداز میں ان کے برابر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

اداکار گوہر رشید نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا آؤ ہمسایوں مل کے پیزے برگر کھاتے ہیں۔

https://twitter.com/GoharRsd/status/1148974207180713985

اداکار ہمایوں سعید نے میچ کے بعد دونوں کپتانوں کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر شیئر کرائی اور لکھا بھارت نے اچھا کھیلا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔