نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2019
 پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر بھارت کو ہرانے پر نیوزی لینڈ کا شکریہ اداکررہے ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر بھارت کو ہرانے پر نیوزی لینڈ کا شکریہ اداکررہے ہیں۔ فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: ورلڈ کپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے گزشتہ روز ہونے والے میچ سے قبل خیال کیا جارہا تھاکہ یہ میچ بھارت باآسانی جیت لے گا لیکن نیوزی لینڈ نے نہ صرف میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ بھارت کو ورلڈ کپ سے ہی باہر کر دیا اور بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست نے پاکستانیوں کے زخموں پر مرہم کا کام کیا اورپاکستانیوں کو قومی ٹیم کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا غم بھلادیا۔ بھارت کی ہار پر جتنا نیوزی لینڈ میں جشن منایا گیا اس سے کہیں زیادہ پاکستانیوں نے اس جیت کا جشن منایا۔  پاکستانی صارفین سوشل میڈیا پر بھارت کو ہرانے پر نیوزی لینڈ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر پاکستانی فنکار بھی خوش

پاکستانی سوشل میڈیا پر سرگرم ناصر خان جان نے بھارت کی شکست پر کہا انڈیا اگر چاہے تو ہم سے ابھی نندن والا کپ لے سکتا ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی تصویر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کٹ  پہنی ہے یقیناً یہ تصویر فوٹوشاپ ہے تاہم پاکستانیوں نے اس تصویر کو بہت شیئر کیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں میجر کین ولیمسن کا خطاب دیتے ہوئے کہا ہمیں آپ پر فخر ہے۔

https://twitter.com/Mrr_furqan/status/1148959020440530944

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی مداح کی تصویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس نے نیوزی لینڈ کا جھنڈا ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے اور نیوزی لینڈ کی جیت پر مسکرارہا ہے۔ یہاں تک کہ پاکستانیوں نے بھارت کو ہرانے پر نیوزی لینڈ کا نام بدل کر نیوزیستان رکھ دیا ہے۔

https://twitter.com/Noshi_Riyaz/status/1148965881759748096

انوشکا شرما اور کوہلی کی یہ تصویر بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں انوشکا کوہلی کے برابر میں افسوسناک انداز میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/Manna792/status/1148965905948430336

ایک صارف نے لکھا 2 بھارتی جنہوں نے لائن کراس کرنے کی کوشش کی اورمنہ کی کھائی۔

https://twitter.com/Minha_Afridi/status/1148994258365505542

بھارت کی شکست پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی تصویر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس پر کیپشن لکھا ہوا ہے پاکستانیوں آپ کی بہن کشمیر بھی آزاد کروائے گی۔

بھارت کی شکست کو بیان کرنے کا ایکسپریس نیوز کا یہ انداز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔