ورلڈکپ میں زیادہ ویوز کا ریکارڈ بن گیا

بھارت اور پاکستان کے میچ کو اسٹار اور ڈی ڈی پر مجموعی طور پر 14.8 ریٹنگ ملی۔


Sports Desk July 13, 2019
بھارت اور پاکستان کے میچ کو اسٹار اور ڈی ڈی پر مجموعی طور پر 14.8 ریٹنگ ملی۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میں شائقین نے ' ہاٹ اسٹار' پر 25.3 ملین ویوز سے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا جب کہ اس سے قبل کا ریکارڈ 18.6 بلین تھا۔

آئی سی سی نے فائنل سے قبل حالیہ ورلڈ کپ سے متعلق سوشل میڈیا کے شماریات شائع کردیے، ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز پر مجموری طور پر 6 بلین ویڈیو کلپس دیکھے گئے۔

گروپ مرحلے پر2.6 بلین ویڈیوز دیکھی گئیں، آفیشل ٹورنامنٹ سوشل چینلز کو 6 ہفتوں میں 12 ملین نئے فالوورز ملے، بھارت اور پاکستان کے میچ کو اسٹار اور ڈی ڈی پر مجموعی طور پر 14.8 ریٹنگ ملی، انگلینڈ اور بھارت میں ہاٹ اسٹار پر 18 ملین ریٹنگ رہی۔

مقبول خبریں