خیبرپختونخوا میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی،فوٹو: فائل

انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی،فوٹو: فائل

پشاور: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال  پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 ججز کو نوکری سے برخاست کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کی ججز کو سرکاری نمبر پلیٹ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔