سندھ میں لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے ٹاسک فورس تشکیل

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 18 جولائی 2019
کراچی اور لاڑکانہ میں جلد پائیلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے، ہیلتھ کیئر کمیشن۔ فوٹو: فائل

کراچی اور لاڑکانہ میں جلد پائیلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائے، ہیلتھ کیئر کمیشن۔ فوٹو: فائل

کراچی:  سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کردہ 11 رکنی ٹیم میں ڈاکٹر رومانیہ حسن، ڈاکٹر عافیہ ظفر، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر ارم خان، پروفیسر نائیلہ طارق، ڈاکٹر فرحان عیسی، رانا آصف (ایڈووکیٹ)، ڈاکٹر کہکشاں ظفر، ڈاکٹر رضا کاظمی، ڈاکٹر ایاز مصطفی اور ڈاکٹر فائضہ بھٹو شامل ہیں۔

11 رکنی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر منہاج قدوائی کی سربراہی میں لیبارٹریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ہوا، جس میں لیبارٹریوں کے معیار کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔