مالنگا ریٹائرمنٹ لے کر ہمیشہ کے لیے آسٹریلیا منتقل ہوجائیں گے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2019
ان کے پاس وہاں کی مستقل رہائشی سہولت موجود اور وہ  وہاں کوچنگ کیریئر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فوٹو: فائل

ان کے پاس وہاں کی مستقل رہائشی سہولت موجود اور وہ وہاں کوچنگ کیریئر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا ریٹائرمنٹ لے کر ہمیشہ کیلیے آسٹریلیا منتقل ہوجائیں گے۔ 

سری لنکن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ لے کر ہمیشہ کیلیے آسٹریلیا منتقل ہوجائیں گے۔ ان کے پاس وہاں کی مستقل رہائشی سہولت موجود اور وہ  وہاں کوچنگ کیریئر اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مالنگا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نے پہلے ہی اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی مل کو آگاہ کردیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔