شہباز شریف اور ان کے خاندان کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات بلاک

شہباز شریف کے نام زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2019
شہباز شریف کے نام زیر استعمال 4 گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا گیا ہے فوٹو:فائل

نیب کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے نام پر رجسٹرڈ و زیر استعمال گاڑیوں کے کاغذات کو بلاک کردیا گیاہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کی فیملی کی پراپرٹیز و گاڑیاں کو منجمد کردیا ہے اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے شہباز شریف کے نام پر زیر استعمال 2 لینڈ کروزر اور 2 دیگر گاڑیوں کو ایکسائز ریکارڈ میں بلاک کردیا۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر شہروں میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے اب یہ پراپرٹی کسی اور کے نام پر ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی، اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رپورٹ تیار کرکے نیب کو ارسال بھی کردی ہے۔

مقبول خبریں