لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

متاثرہ خاندان آٹھ سال سے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا،اہل محلہ


ویب ڈیسک July 26, 2019
مغل پورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو فوٹوفائل

مغل پورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مغل پورہ کے علاقے مومن پورہ میں گھر کی چھت گرنے سے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور 2 زخموں کو موقع پر طبی امداد دی جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 سالہ خرم شہزاد، 8 سالہ ہارون اور 10 سالہ سنیہا جب کہ زخمیوں میں 9 سالہ روحیل، ذوہیب اور بچوں کی والدہ رضیا بی بی شامل ہیں۔ دو بیٹیاں ہمنہ اور رباب بھی زخمی ہوئیں ہیں۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ گھر کا سربراہ شاہد رنگساز ہے جب کہ متاثرہ خاندان 8 سال سے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

مقبول خبریں