جوڑیا بازار بینک میں آتشزدگی سامان خاکستر

بینک کے سامان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے


Staff Reporter August 30, 2012
جوڑیابازار: بینک میں آتشزدگی کے بعد پولیس اہلکار جائے حادثہ کا معائنہ کررہا ہے ۔ فوٹو: ایکسپریس

جوڑیا بازار میں واقع نجی بینک میں آتشزدگی کے باعث فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق جوڑیا بازار میں واقع نجی بینک میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ 2 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم آتشزدگی کے باعث بینک کا سامان جس میں فرنیچر اور دیگر سامان شامل ہے اسے جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔