کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک August 02, 2019
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز۔ : فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے مغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔