بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مزید کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ سنگین نتائج سامنےآئیں گے، پاکستان

ویب ڈیسک  پير 5 اگست 2019
بھارت کے ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان۔ فوٹو:فائل

بھارت کے ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، پاکستان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور مقبوضہ کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔

یہ پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام مسترد کردیا

سہیل محمود نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ  80 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی اور وادی میں مکمل لاک ڈاون کی مذمت کرتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری اور کرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔