ناپا میوزک کے تحت 4ستمبر کو پروگرام ہوگانفیس احمد خان

پاکستانی و امریکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب.


Cultural Reporter August 30, 2012
ارشد محمود موسیقی و روایتی تھیٹر کی ترویج کیلیے قائم کیے جانیوالے ’’ناپا میوزک‘‘ کی تفصیلات بتارہے ہیں (فوٹو : ایکسپریس)

SUKKUR: ناپا میوزک جو کہ سوسائٹی فار میوزک اینڈ ریپٹری تھیٹر (ایس ایم اے آر ٹی) کے زیر انتظام ادارہ ہے بنیادی طور پر معدوم ہوتی ہوئی روایتی موسیقی اور روایتی تھیٹر کی ترویج کیلیے قائم کیا گیا ہے، ناپا میوزک کی جانب سے4ستمبر کو کراچی میں امریکی اور پاکستانی فنکار پی آئی آئی اے آڈیٹوریم میں روایتی اور نئی طرز موسیقی کو ایک ساتھ متعارف کرانے کا عملی مظاہرہ کریں گے، یہ بات ناپا میوزک کے سربراہ نفیس احمد خان نے گذشتہ روز ناپا کے دفترہندو جیمخانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر امریکا سے آئے ہوئے فنکار بھی موجود تھے،

امریکا کے معروف میوزیشن ولیم ہارور نے کہا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی، وہ پوری دنیا میں یکساں مقبول ہے، ہمارے فنکار دنیا کے بیس سے زائد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں جبکہ پاکستان کا یہ ہمارا چوتھا دورہ ہے، پاکستان میںموسیقی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ پاکستان میں اس شعبے میں نامور میوزیشن نے دنیا بھر میںنام روشن کیا ہے،

ارشد محمود نے کہا کہ پروگرام میں پاکستان کی روایتی موسیقی کے نمائندہ موسیقاروں جن میں نفیس احمد خان، استاد بشیر خان، استاد سلامت حیسن کے علاوہ غیر ملکی فنکار پنڈت ہری پرساد چورسیا، مائیک ڈیل فیرو، برائن سلور، ایری رولینڈ،فریڈز، اسٹوجس ودیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، یہ اپنی نوعیت کی ایک نئی طرز کی موسیقی کا پروگرام ہوگا جس سے نئی روایت کا آغاز ہوگا۔

مقبول خبریں