بھارتیوں کو سچ ہضم نہ ہوپایا، کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2019
عاطف اسلم کی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارتیوں کو آگ لگادی ہے

عاطف اسلم کی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارتیوں کو آگ لگادی ہے

کراچی: عام بھارتی بھی مودی کے جنگی جنون مبتلا  ہوگئے ہیں اور اب انہیں بھی سامنے کا سچ دکھائی نہیں رہا، اسی جنون میں مبتلا ہوکر اب وہ  گلوکار عاطف اسلم کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت پر کھلی دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رواں سال اپنی زندگی کے سب سے اہم سفر پر یعنی حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جارہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں عاطف اسلم نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی  ظلم پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں ہونے والے تشدد اور معصوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی پُرزور مذمت کرتے ہیں خدا کشمیریوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

عاطف اسلم کی کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ نے بھارتیوں کو آگ لگادی ہے اور وہ حق اور انصاف کی بات کرنے پر عاطف پر چڑھ دوڑے ہیں۔ وشال ملہوترا نامی تعصب پسند بھارتی نے عاطف اسلم کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ ’’اور بھارت میں اب بھی بہت سے بیوقوف ہیں جوعاطف اسلم سے گلوکاری کروانے کے لیے مصر ہیں۔‘‘

اس خبرکوبھی پڑھیں: رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے فنکار

ٹوئٹر پر عاطف اسلم کے بھارتی فین پیج  سے کیے گئے ٹوئٹ میں ایک صارف کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت میں محفوظ ہیں، آپ کی ٹوئٹ اس وقت منظر عام پر کیوں نہیں آئی جب پلوامہ حملہ ہوا تھا؟

اجے یادو نامی صارف نے نہایت گستاخانہ اورکڑوی زبان استعمال کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں پر تشدد کے حوالے سے زیادہ سبق نہ دو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو۔ جب کہ بہت سے بھارتی صارفین نے تو عاطف اسلم کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھارت آکر دکھاؤ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔