- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
- زلزلہ متاثرین کیلیے مزید امدادی پروازیں شام اور ترکیہ پہنچ گئیں
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس پر منافع میں ردوبدل کی منظوری
- شام میں ملبے تلے دبی نومولود بچی کو زندہ نکال لیا گیا
- گلوبل لیپ ٹیک کنونشن؛ پاکستانی کمپنیوں کیلیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا
- بلا سود بینکاری کے نفاذ پر شبہ کی گنجائش نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
- نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار
پاکستان جانے کے مطالبے پر ہماقریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کو کراراجواب

اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا ، ثاقب سلیم کا ہندو انتہا پسندوں کو جواب ، فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی اور ان کے بھائی ثاقب سلیم نے گزشتہ روز کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کی تھی جس پر ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا جس کے جواب میں ہماقریشی کے بھائی نے انتہا پسندوں کو کرارا جواب دیاہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں ہزاروں کی تعداد میں بھارتی فوجی تعینات کرنے کے خلاف بالی ووڈ اداکارہ ہماقریشی نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی تھی کہ ہر کسی کی کشمیر کے معاملے پر ایک سوچ اور رائے ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ہما قریشی کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی
ہماقریشی نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ لوگوں کو کشمیریوں کی زندگی، وہاں ہونے والی خونریزی اوراس سے پیداہونےو الے نقصان کا بالکل اندازہ نہیں لہٰذا غیر ذمہ دارانہ باتیں نہ کریں اور خود کو ان کی جگہ پر رکھ کر دیکھیں۔
ہماقریشی کے اس ٹوئٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی تھی اورپست ذہنیت ہندوؤں نے انہیں اور ان کے بھائی ثاقب سلیم کو کھری کھری سناتے ہوئے بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ دیاتھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں
جس کے جواب میں اداکار ثاقب سلیم نے انتہا پسند ہندوؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے وطن سے پیار ہے، لیکن اگر میں کچھ غلط ہوتا دیکھوں گا تو سوال کروں گا اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے پاکستان بھیجنے پر تُلے ہوئے ہیں لیکن میں آپ کو بتانا چاہتاہوں کہ میں جہاں ہوں ٹھیک ہوں۔
واضح رہے کہ صرف ہماقریشی اورثاقب سلیم نہیں بلکہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی کشمیریوں پر ہونےو الے ظلم کی مذمت کرنے پر جنگی جنون میں مبتلا بھارتیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔