دیر میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افرد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 12 اگست 2019
حادثے کا شکار فلائنگ کوچ تیمرگرہ سے براول جار ہی تھی۔ فوٹو:فائل

حادثے کا شکار فلائنگ کوچ تیمرگرہ سے براول جار ہی تھی۔ فوٹو:فائل

دیر بالا میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افرد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

دیر بالا میں ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ دیر انکار پولیس چیک پوسٹ کے قریب فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افرد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو دیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کا شکار فلائنگ کوچ تیمرگرہ سے براول جار ہی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔