کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہوگیا وزیراعظم

رواں سال جولائی کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 73 فیصد کم ہوا، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک August 21, 2019
بیرونی خسارہ کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرونی خسارہ کم کرنے کی حکومتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، رواں سال جولائی کا خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 73 فیصد مطلب کرنٹ اکاونٹ خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے 6 ارب ڈالر کم ہوگیا۔