ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد پیش

تمام مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں، قرارداد


ویب ڈیسک August 23, 2019
تمام مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں، قرارداد۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں تمام مسلم ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تہران سمیت مسلم امہ پر مظلوم کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالےسے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، اس مشکل وقت میں تمام ممالک کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری عوام مظلوم ہیں جب کہ بھارت ظالمانہ طریقے سے کشمیریوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں